۱-تِیمُتھِیُس 3 URD

کلِیسیا کے قائدین

1 یہ بات سچ ہے کہ جو شخص نِگہبان کا عُہدہ چاہتا ہے وہ اچّھے کام کی خواہِش کرتا ہے۔

2 پس نِگہبان کو بے اِلزام ۔ ایک بِیوی کا شَوہر ۔ پرہیزگار ۔ مُتّقی ۔ شایستہ ۔ مُسافِر پرور اور تعلِیم دینے کے لائِق ہونا چاہیے۔

3 نشہ میں غُل مچانے والا یا مار پِیٹ کرنے والا نہ ہو بلکہ حلِیم ہو ۔ نہ تکراری نہ زَر دوست۔

4 اپنے گھر کا بخُوبی بند و بست کرتا ہو اور اپنے بچّوں کو کمال سنجِیدگی سے تابِع رکھتا ہو۔

5 (جب کوئی اپنے گھر ہی کا بند و بست کرنا نہیں جانتا تو خُدا کی کلِیسیا کی خبرگِیری کیونکر کرے گا؟)۔

6 نَومُرِید نہ ہو تاکہ تکبُّر کر کے کہِیں اِبلِیس کی سی سزا نہ پائے۔

7 اور باہر والوں کے نزدِیک بھی نیک نام ہونا چاہیے تاکہ ملامت میں اور اِبلِیس کے پھندے میں نہ پھنسے۔

کلِیسیا میں معاونین

8 اِسی طرح خادِموں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہیے دو زُبان اور شرابی اور ناجائِز نفع کے لالچی نہ ہوں۔

9 اور اِیمان کے بھید کو پاک دِل میں حِفاظت سے رکھّیں۔

10 اور یہ بھی پہلے آزمائے جائیں ۔ اِس کے بعد اگر بے اِلزام ٹھہریں تو خِدمت کا کام کریں۔

11 اِسی طرح عَورتوں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہئے ۔ تُہمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیزگار اور سب باتوں میں اِیمان دار ہوں۔

12 خادِم ایک ایک بِیوی کے شَوہر ہوں اور اپنے اپنے بچّوں اور گھروں کا بخُوبی بند و بست کرتے ہوں۔

13 کیونکہ جو خِدمت کا کام بخُوبی انجام دیتے ہیں وہ اپنے لِئے اچھّا مرتبہ اور اُس اِیمان میں جو مسِیح یِسُوع پر ہے بڑی دِلیری حاصِل کرتے ہیں۔

بڑا بھید

14 مَیں تیرے پاس جلد آنے کی اُمّید کرنے پر بھی یہ باتیں تُجھے اِس لِئے لِکھتا ہُوں۔

15 کہ اگر مُجھے آنے میں دیر ہو تو تُجھے معلُوم ہو جائے کہ خُدا کے گھر یعنی زِندہ خُدا کی کلِیسیا میں جو حَق کا سُتُون اور بُنیاد ہے کیوں کر برتاؤ کرنا چاہئے۔

16 اِس میں کلام نہیں کہ دِین داری کا بھید بڑا ہے یعنیوہ جو جِسم میں ظاہِرہُؤااور رُوح میں راست بازٹھہرااور فرِشتوں کو دِکھائی دِیااور غَیر قَوموں میں اُس کی مُنادی ہُوئیاور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائےاور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔

ابواب

1 2 3 4 5 6