1 اور ہم جو اُس کے ساتھ کام میں شرِیک ہیں یہ بھی اِلتماس کرتے ہیں کہ خُدا کا فضل جو تُم پر ہُؤا بے فائِدہ نہ رہنے دو۔
2 کیونکہ وہ فرماتا ہے کہ مَیں نے قبُولِیّت کے وقت تیری سُن لیاور نجات کے دِن تیری مدد کی ۔ دیکھو اب قبُولِیّت کا وقت ہے ۔ دیکھو یہ نجات کا دِن ہے۔
3 ہم کِسی بات میں ٹھوکر کھانے کا کوئی مَوقع نہیں دیتے تاکہ ہماری خِدمت پر حرف نہ آئے۔
4 بلکہ خُدا کے خادِموں کی طرح ہر بات سے اپنی خُوبی ظاہِر کرتے ہیں ۔ بڑے صبر سے۔ مُصِیبت سے ۔ اِحتیاج سے ۔ تنگی سے۔
5 کوڑے کھانے سے ۔ قَید ہونے سے ۔ ہنگاموں سے ۔ مِحنتوں سے ۔ بیداری سے ۔ فاقوں سے۔
6 پاکِیزگی سے ۔ عِلم سے ۔ تحمُّل سے ۔ مِہربانی سے رُوحُ القُدس سے ۔ بے رِیا مُحبّت سے۔