3 اُس کے بہادُروں کی سِپریں سُرخ ہیں ۔جنگی مَرد قِرمزی وردی پہنے ہیں ۔اُس کی تیّاری کے وقترتھ فَولاد سے جھلکتے ہیںاور دیودار کے نیزے بشِدّت ہِلتے ہیں۔
4 رتھ سڑکوں پر تُندی سے دَوڑتے اور مَیدان میںبے تحاشا جاتے ہیں ۔وہ مشعلوں کی مانِند چمکتےاور بِجلی کی طرح کَوندتے ہیں۔
5 وہ اپنے سرداروں کو بُلاتا ہے ۔وہ ٹکرّیں کھاتے آتے ہیں ۔وہ جلدی جلدی فصِیل پر چڑھتے ہیں اور اڑتلاتیّار کِیا جاتا ہے۔
6 نہروں کے پھاٹک کُھل جاتے ہیںاور قصر گُداز ہو جاتاہے۔
7 ہُصّب بے پردہ ہُوئی اور اسِیری میں چلی گئی۔اُس کی لَونڈِیاں قُمرِیوں کی مانِند کراہتی ہُوئیماتم کرتی اور چھاتی پِیٹتی ہیں۔
8 نِینو ہ تو قدِیم سے حَوض کی مانِند ہے تَو بھی وہ بھاگےچلے جاتے ہیں ۔وہ پُکارتے ہیں کہ ٹھہرو ٹھہرو!پر کوئی مُڑ کر نہیں دیکھتا۔
9 چاندی لُوٹو!سونا لُوٹو!کیونکہ مال کی کُچھ اِنتہا نہیں ۔سب نفِیس چِیزیںکثرت سے ہیں۔