ناحُوم 1 URD

1 نِینو ہ کی بابت بارِ نبُوّت ۔ اِلقُوشی ناحُو م کی رویا کی کِتاب۔:-

نِینوہ کے خِلاف خُداوند کا غُصّہ

2 خُداوند غیُور اور اِنتقام لینے والا خُدا ہے ہاںخُداوند اِنتقام لینے والا اور قہّارہے ۔خُداوند اپنے مُخالِفوں سے اِنتقام لیتا ہےاور اپنے دُشمنوں کے لِئے قہر کوقائِم رکھتا ہے۔

3 خُداوند قہر کرنے میں دِھیمااور قُدرت میں بڑھ کرہےاور مُجرِم کو ہرگِز بری نہ کرے گا ۔خُداوند کی راہ گِردباد اور آندھی میں ہےاور بادل اُس کے پاؤں کی گرد ہیں۔

4 وُہی سمُندر کو ڈانٹتا اور سُکھا دیتا ہےاور سب ندِیوں کو خُشک کر ڈالتا ہے ۔بسن اور کرمِل کُملا جاتے ہیںاور لُبنا ن کی کونپلیں مُرجھا جاتی ہیں۔

5 اُس کے خَوف سے پہاڑ کانپتےاور ٹِیلے پِگھل جاتے ہیں۔اُس کے حضُور زمِین ہاں دُنیا اور اُس کی سبمعمُوری تھرتھراتی ہے۔

6 کِس کو اُس کے قہر کی تاب ہے؟اُس کے قہرِ شدِید کو کَون برداشت کر سکتا ہے؟اُس کا قہر آگ کی مانِند نازِل ہوتاہے ۔وہ چٹانوں کو توڑ ڈالتا ہے۔

7 خُداوند بھلا ہےاور مُصِیبت کے دِن پناہ گاہ ہے۔وہ اپنے توکُّل کرنے والوں کو جانتا ہے۔

8 لیکن اب وہ اُس کے مکان کو بڑے سَیلاب سےنیست و نابُود کرے گااور تارِیکی اُس کے دُشمنوں کو رگیدے گی۔

9 تُم خُداوند کے خِلاف کیا منصُوبہ باندھتے ہو؟وہ بِالکُل نابُود کر ڈالے گا ۔عذاب دوبارہ نہ آئے گا۔

10 اگرچہ وہ اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانِند پیچِیدہ اوراپنی مَے سے ترہوںتَو بھی وہ سُوکھے بُھوسے کی طرح بِالکُل جلادِئے جائیں گے۔

11 تُجھ سے ایک اَیسا شخص نِکلا ہے جو خُداوند کے خِلاف بُرے منصُوبے باندھتا اور شرارت کی صلاح دیتا ہے۔

12 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگرچہ وہ زبردست اور بُہت سے ہوں تَو بھی وہ کاٹے جائیں گے اور وہ برباد ہو جائے گا ۔ اگرچہ مَیں نے تُجھے دُکھ دِیا تَو بھی پِھر کبھی تُجھے دُکھ نہ دُوں گا۔

13 اور اب مَیں اُس کا جُؤا تُجھ پر سے توڑ ڈالُوں گا اورتیرے بندھنوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر دُوں گا۔

14 لیکن خُداوند نے تیری بابت یہ حُکم صادِر فرمایا ہے کہ تیری نسل باقی نہ رہے۔ مَیں تیرے بُت خانہ سے کھودی ہُوئی اور ڈھالی ہُوئی مُورتوں کو نیست کرُوں گا ۔ مَیں تیرے لِئے قبر تیّار کرُوں گا کیونکہ تُو نِکمّا ہے۔

15 دیکھ جو خُوشخبری لاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اُس کے پاؤں پہاڑوں پر ہیں ۔ اَے یہُودا ہ اپنی عِیدیں منا اور اپنی نذریں ادا کر کیونکہ پِھر خبِیث تیرے درمِیان سے نہیں گُذرے گا ۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔

ابواب

1 2 3