9 قَوموں کے درمیان اِس بات کی مُنادی کرو ۔لڑائی کی تیّاری کرو ۔بہادُروں کو برانگیختہ کرو ۔جنگی جوان حاضِر ہوں ۔ وہ چڑھائی کریں۔
10 اپنے ہل کی پھالوں کو پِیٹ کر تلواریں بناؤاور ہنسوؤں کو پِیٹ کر بھالے ۔کمزور کہے کہ مَیں زورآور ہُوں۔
11 اَے اِردگِرد کی سب قَومو جلد آ کر جمع ہو جاؤ ۔اَے خُداوند اپنے بہادُروں کو وہاں بھیج دے۔
12 قَومیں برانگیختہ ہوں اور یہُوسفط کی وادی میں آئیںکیونکہ مَیں وہاں بَیٹھ کراِردگِرد کی سب قَوموں کی عدالت کرُوں گا۔
13 ہنسوا لگاؤ کیونکہ کھیت پک گیا ہے ۔آؤ رَوندوکیونکہ حَوض لبالباور کولھُو لبریز ہیںکیونکہ اُن کی شرارت عظِیم ہے۔
14 گروہ پر گروہ اِنفصا ل کی وادی میں ہےکیونکہ خُداوندکا دِن اِنفصا ل کی وادی میںآ پُہنچا۔
15 سُورج اور چاند تارِیک ہو جائیں گےاور سِتاروں کا چمکنا بند ہو جائے گا۔