رُومِیوں 10:15-21 URD

15 اور جب تک وہ بھیجے نہ جائیں مُنادی کیوں کر کریں؟ چُنانچہ لِکھا ہے کہ کیا ہی خُوش نُما ہیں اُن کے قدم جو اچّھی چِیزوں کی خُوشخبری دیتے ہیں۔

16 لیکن سب نے اِس خُوشخبری پر کان نہ دھرا ۔ چُنانچہ یسعیا ہ کہتا ہے کہ اَے خُداوند ہمارے پَیغام کا کِس نے یقِین کِیا ہے؟۔

17 پس اِیمان سُننے سے پَیدا ہوتا ہے اور سُننا مسِیح کے کلام سے۔

18 لیکن مَیں کہتا ہُوں کیا اُنہوں نے نہیں سُنا؟ بیشک سُنا چُنانچہ لِکھا ہے کہاُن کی آواز تمام رُویِ زمِین پراور اُن کی باتیں دُنیا کی اِنتِہا تک پُہنچِیں۔

19 پِھر مَیں کہتا ہُوں کیا اِسرا ئیل واقِف نہ تھا؟ اوّل تو مُوسیٰ کہتا ہے کہمَیں اُن سے تُم کو غَیرت دِلاؤُں گاجو قَوم ہی نہیں ۔ایک نادان قَوم سےتُم کو غُصّہ دِلاؤُں گا۔

20 پِھر یسعیا ہ بڑا دِلیر ہو کر یہ کہتا ہے کہجِنہوں نے مُجھے نہیں ڈُھونڈا اُنہوں نے مُجھے پا لِیا ۔جِنہوں نے مُجھ سے نہیں پُوچھا اُن پر مَیں ظاہِرہو گیا۔

21 لیکن اِسرا ئیل کے حق میں یُوں کہتا ہے کہ مَیں دِن بھر ایک نافرمان اور حُجّتی اُمّت کی طرف اپنے ہاتھ بڑھائے رہا۔