3 کِتابِ مُقدّس کیا کہتی ہے؟ یہ کہ ابرہا م خُدا پر اِیمان لایا اور یہ اُس کے لِئے راستبازی گِنا گیا۔
4 کام کرنے والے کی مزدُوری بخشِش نہیں بلکہ حق سمجھی جاتی ہے۔
5 مگر جو شخص کام نہیں کرتا بلکہ بے دِین کے راست باز ٹھہرانے والے پر اِیمان لاتا ہے اُس کا اِیمان اُس کے لِئے راست بازی گِنا جاتا ہے۔
6 چُنانچہ جِس شخص کے لِئے خُدا بغَیراَعمال کے راست بازی محسُوب کرتا ہے داؤُد بھی اُس کی مُبارک حالی اِس طرح بیان کرتا ہے۔
7 کہمُبارک وہ ہیں جِن کی بدکارِیاں مُعاف ہُوئیںاور جِن کے گُناہ ڈھانکے گئے۔
8 مُبارک وہ شخص ہے جِس کے گُناہ خُداوند محسُوب نہکرے گا۔
9 پس کیا یہ مُبارک بادی مختُونوں ہی کے لِئے ہے یا نامختُونوں کے لِئے بھی؟ کیونکہ ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ ابرہا م کے لِئے اُس کا اِیمان راست بازی گِنا گیا۔