9 یہ اُس عہد کی مانِند نہ ہو گا جو مَیں نے اُن کے باپدادا سے اُس دِن باندھا تھاجب مُلکِ مِصر سے نِکال لانے کے لِئے اُن کاہاتھ پکڑا تھا۔اِس واسطے کہ وہ میرے عہد پر قائِم نہیں رہےاور خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں نے اُن کی طرفکُچھ توُّجہ نہ کی۔
10 پِھر خُداوند فرماتا ہے کہجو عہد اِسرا ئیل کے گھرانے سے اُن دِنوں کےبعد باندُھوں گا وہ یہ ہے کہمَیں اپنے قانُون اُن کے ذِہن میںڈالوں گااور اُن کے دِلوں پرلِکھوں گااور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گااور وہ میری اُمّت ہوں گے۔
11 اور ہر شخص اپنے ہم وطن اور اپنے بھائی کو یہ تعلِیم نہدے گاکہتُو خُداوند کو پہچانکیونکہ چھوٹے سے بڑے تکسب مُجھے جان لیں گے۔
12 اِس لِئے کہ مَیں اُن کی ناراستِیوں پر رَحم کرُوں گااور اُن کے گُناہوں کو پِھر کبھی یاد نہ کرُوں گا۔
13 جب اُس نے نیا عہد کہا تو پہلے کو پُرانا ٹھہرایا اور جو چِیز پُرانی اور مُدّت کی ہو جاتی ہے وہ مِٹنے کے قرِیب ہوتی ہے۔