حبقُّوق 3:10-16 URD

10 پہاڑ تُجھے دیکھ کر کانپ گئے۔سَیلاب گُذر گئے۔سمُندر سے شوراُٹھااور مَوجیں بُلند ہُوئِیں۔

11 تیرے اُڑنے والے تِیروں کی رَوشنی سےتیرے چمکِیلے بھالے کی جھلک سےآفتاب و مہتاب اپنے بُرجوں میں ٹھہر گئے۔

12 تُو غضبناک ہو کر مُلک میں سے گُذرا۔تُو نے قہر سے قَوموں کو پایمال کِیا ۔

13 تُو اپنے لوگوں کی نجات کی خاطِر نِکلا۔ہاں اپنے ممسُوح کی نجات کی خاطِر۔تُو نے شرِیر کے گھر کی چھت گِرادیاور اُس کی بُنیاد بِالکُل کھود ڈالی ۔سِلاہ

14 تُو نے اُسی کے لٹھ سے اُس کے بہادُروں کےسر پھوڑے ۔وہ مُجھے پراگندہ کرنے کو گِردباد کی طرح آئےوہ غرِیبوں کو تنہائی میں نِگل جانے پر خُوش تھے ۔

15 تُو اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر سمُندر سےہاں بڑے سَیلاب سے پار ہو گیا۔

16 مَیں نے سُنا اور میرا دِل دہل گیا۔اُس شور کے سبب سے میرے ہونٹ ہِلنے لگے ۔میری ہڈِّیاں بوسِیدہ ہوگئِیںاور مَیں کھڑے کھڑے کانپنے لگالیکن مَیں صبر سے اُن کے بُرے دِن کامُنتظِرہُوںجو اِکٹّھے ہو کر ہم پر حملہ کرتے ہیں۔