دانی ایل 2:17-23 URD

17 تب دانی ایل نے اپنے گھر جا کر حننیا ہ اور مِیساا یل اور عزریا ہ اپنے رفِیقوں کو اِطلاع دی۔

18 تاکہ وہ اِس راز کے باب میں آسمان کے خُدا سے رحمت طلب کریں کہ دانی ایل اور اُس کے رفِیق بابل کے باقی حکِیموں کے ساتھ ہلاک نہ ہوں۔

19 پِھر رات کو خواب میں دانی ایل پر وہ راز کُھل گیا اور اُس نے آسمان کے خُدا کو مُبارک کہا۔

20 دانی ایل نے کہا خُدا کا نام تا ابد مُبارک ہوکیونکہ حِکمت اور قُدرت اُسی کی ہے۔

21 وُہی وقتوں اور زمانوں کو تبدِیل کرتا ہے۔وُہی بادشاہوں کو معزُول اور قائِم کرتا ہےوُہی حکِیموں کو حِکمت اور دانِش مندوں کو دانِشعِنایت کرتا ہے۔

22 وُہی گہری اور پوشِیدہ چِیزوں کو ظاہِر کرتا ہےاور جو کُچھ اندھیرے میں ہے اُسے جانتا ہےاور نُور اُسی کے ساتھ ہے۔

23 مَیں تیرا شُکر کرتا ہُوں اور تیری سِتایش کرتا ہُوںاَے میرے باپ دادا کے خُداجِس نے مُجھے حِکمت اور قُدرت بخشیاور جو کُچھ ہم نے تُجھ سے مانگا تُو نے مُجھ پرظاہر کِیاکیونکہ تُو نے بادشاہ کا مُعاملہ ہم پر ظاہِر کِیا ہے۔