دانی ایل 5:22-28 URD

22 لیکن تُو اَے بیلشضر جو اُس کا بیٹا ہے باوُجُودیکہ تُو اِس سب سے واقِف تھا تَو بھی تُو نے اپنے دِل سے عاجِزی نہ کی۔

23 بلکہ آسمان کے خُداوند کے حضُور اپنے آپ کو بُلند کِیا اور اُس کی ہَیکل کے ظرُوف تیرے پاس لائے اور تُو نے اپنے اُمرا اور اپنی بِیویوں اور حرموں کے ساتھ اُن میں مَے خواری کی اور تُو نے چاندی اور سونے اور پِیتل اور لوہے اور لکڑی اور پتّھر کے بُتوں کی حمد کی جو نہ دیکھتے اور نہ سُنتے اور نہ جانتے ہیں اور اُس خُدا کی تمجِید نہ کی جِس کے ہاتھ میں تیرا دَم ہے اور جِس کے قابُو میں تیری سب راہیں ہیں۔

24 پس اُس کی طرف سے ہاتھ کا وہ حِصّہ بھیجا گیا اور یہ نوِشتہ لِکھا گیا۔

25 اور وہ نوِشتہ یہ ہے مِنے مِنے تقِیل و فرسِین۔

26 اور اِس کے معنی یہ ہیں مِنے یعنی خُدا نے تیری مملکت کا حِساب کِیا اور اُسے تمام کر ڈالا۔

27 تقِیل یعنی تُو ترازُو میں تولا گیا اور کم نِکلا۔

28 فرِیس یعنی تیری مملکت مُنقسم ہُوئی اور مادیوں اور فارسِیوں کو دی گئی۔