مِیکاہ 5:5-11 URD

5 اور وُہی ہماری سلامتی ہو گا ۔ چُھٹکارا اور سزاجب اسُور ہمارے مُلک میں آئے گا اور ہمارے قصروں میں قدم رکھّے گا تو ہم اُس کے خِلاف سات چرواہے اور آٹھ سرگروہ برپا کریں گے۔

6 اور وہ اسُور کے مُلک کو اور نِمرُود کی سرزمِین کے مدخلوں کو تلوار سے وِیران کریں گے اور جب اسُور ہمارے مُلک میں آکر ہماری حدُود کو پایمال کرے گا تو وہ ہم کو رہائی بخشے گا۔

7 اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی اُمّتوں کے لِئے اَیسا ہو گا جَیسے خُداوند کی طرف سے اوس اور گھاس پر بارِش جو نہ اِنسان کا اِنتظار کرتی ہے اور نہ بنی آدم کے لِئے ٹھہرتی ہے۔

8 اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی قَوموں اور اُمّتوں میں اَیسا ہو گا جَیسے شیرِ بَبر جنگل کے جانوروں میں اور جوان شیر بھیڑوں کے گلّہ میں ۔ جب وہ اُن کے درمِیان سے گُذرتا ہے تو پایمال کرتا اور پھاڑتا ہے اور کوئی چُھڑانہیں سکتا۔

9 تیرا ہاتھ تیرے دُشمنوں پر اُٹھے اور تیرے سب مُخالِف نیست ہو جائیں۔

10 اور خُداوند فرماتا ہے اُس روز مَیں تیرے گھوڑوں کوجو تیرے درمِیان ہیں کاٹ ڈالُوں گا اور تیرے رتھوں کو نیست کرُوں گا۔

11 اور تیرے مُلک کے شہروں کو برباد اور تیرے سب قلعوں کو مِسمار کرُوں گا۔