1 پراگندہ کرنے والا تُجھ پر چڑھ آیا ہے ۔قلعہ کو محفُوظ رکھ ۔راہ کی نِگہبانی کر۔کمربستہ ہو اور خُوب مضبُوط رہ۔
2 کیونکہ خُداوند یعقُوب کی رَونق کو اِسرائیل کی رَونق کی مانِند پِھر بحال کرے گا اگرچہ غارت گروں نے اُن کو غارت کِیا ہے اور اُن کی تاک کی شاخیں توڑ ڈالی ہیں۔
3 اُس کے بہادُروں کی سِپریں سُرخ ہیں ۔جنگی مَرد قِرمزی وردی پہنے ہیں ۔اُس کی تیّاری کے وقترتھ فَولاد سے جھلکتے ہیںاور دیودار کے نیزے بشِدّت ہِلتے ہیں۔
4 رتھ سڑکوں پر تُندی سے دَوڑتے اور مَیدان میںبے تحاشا جاتے ہیں ۔وہ مشعلوں کی مانِند چمکتےاور بِجلی کی طرح کَوندتے ہیں۔