ناحُوم 2:7-13 URD

7 ہُصّب بے پردہ ہُوئی اور اسِیری میں چلی گئی۔اُس کی لَونڈِیاں قُمرِیوں کی مانِند کراہتی ہُوئیماتم کرتی اور چھاتی پِیٹتی ہیں۔

8 نِینو ہ تو قدِیم سے حَوض کی مانِند ہے تَو بھی وہ بھاگےچلے جاتے ہیں ۔وہ پُکارتے ہیں کہ ٹھہرو ٹھہرو!پر کوئی مُڑ کر نہیں دیکھتا۔

9 چاندی لُوٹو!سونا لُوٹو!کیونکہ مال کی کُچھ اِنتہا نہیں ۔سب نفِیس چِیزیںکثرت سے ہیں۔

10 وہ خالی سُنسان اور وِیران ہے ۔اُن کے دِل پِگھل گئےاور گُھٹنے ٹکرانے لگے ۔ہر ایک کی کمر میں شِدّتسے درد ہےاور اِن سب کے چِہرے زرد ہو گئے۔

11 شیروں کی مانداور جوان بَبروں کی کھانے کی جگہ کہاں ہےجِس میں شیرِ بَبر اور شیرنیاور اُن کے بچّے بے خَوف پِھرتے تھے؟۔

12 شیرِ بَبر اپنے بچّوں کی خُوراک کے لِئے پھاڑتا تھااور اپنی شیرنِیوں کے لِئے گلا گھونٹتا تھااور اپنی ماندوں کو شِکار سے اور غاروں کو پھاڑےہُوؤں سے بھرتا تھا۔

13 ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور اُس کے رتھوں کو جلا کر دُھواں بنا دُوں گا اور تلوار تیرے جوان بَبروں کو کھا جائے گی اور مَیں تیرا شِکار زمِین پر سے مِٹا ڈالُوں گا اور تیرے ایلچِیوں کی آواز پِھر سُنائی نہ دے گی۔