ناحُوم 3:11-17 URD

11 تُو بھی مَست ہو کر اپنے آپ کو چُھپائے گا اور دُشمن کے سامنے سے پناہ ڈُھونڈے گا۔

12 تیرے سب قلعے انجِیر کے درخت کی مانِند ہیں جِس پرپہلے پکّے پَھل لگے ہوں جِس کو اگر کوئی ہِلائے تو وہ کھانے والے کے مُنہ میں گِر پڑیں۔

13 دیکھ تیرے اندر تیرے مَرد عَورتیں بن گئے ۔تیری مملکت کے پھاٹک تیرے دُشمنوں کے سامنے کُھلے ہیں ۔ آگ تیرے اڑبنگوں کو کھا گئی۔

14 تُو اپنے مُحاصرہ کے وقت کے لِئے پانی بھر لے اور اپنے قلعوں کو مضبُوط کر ۔ گڑھے میں اُتر کر مِٹّی تیّار کر اور اِینٹ کا سانچہ ہاتھ میں لے۔

15 وہاں آگ تُجھے کھا جائے گی ۔ تلوار تُجھے کاٹ ڈالے گی ۔ وہ ٹِڈّی کی طرح تُجھے چٹ کر جائے گی اگرچہ تُو اپنے آپ کو چٹ کر جانے والی ٹِڈِّیوں کی مانِند فراوان کرےاور فَوجِ ملخ کی مانِند بے شُمار ہو جائے۔

16 تُو نے اپنے سَوداگروں کو آسمان کے سِتاروں سے زِیادہ فراوان کِیا۔ چٹ کر جانے والی ٹِڈّی خراب کر کے اُڑ جاتی ہے۔

17 تیرے اُمرا ملخ اور تیرے سردار ٹِڈّیوں کا ہجُوم ہیں جو سردی کے وقت جھاڑِیوں میں رہتی ہیں اور جب آفتاب نِکلتا ہے تو اُڑ جاتی ہیں اور اُن کا مکان کوئی نہیں جانتا۔