یُوناہ 2 URD

یُوناہ کی دُعا

1 تب یُونا ہ نے مچھلی کے پیٹ میں خُداوند اپنے خُدا سے یہ دُعا کی۔:-

2 مَیں نے اپنی مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کیاور اُس نے میری سُنی۔مَیں نے پاتال کی تہ سےدُہائی دی۔ تُو نے میری فریاد سُنی۔

3 تُو نے مُجھے گہرے سمُندر کی تہ میں پھینک دِیااور سَیلاب نے مُجھے گھیر لِیا ۔تیری سب مَوجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُذر گِئیں

4 اور مَیں سمجھا کہ تیرے حضُور سے دُور ہو گیا ہُوںلیکن مَیں پِھر تیری مُقدّس ہَیکل کو دیکُھوں گا۔

5 سَیلاب نے میری جان کا مُحاصرہ کِیا۔سمُندر میری چاروں طرف تھا۔بحری نبات میرے سر پر لِپٹ گئی۔

6 مَیں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔زمِین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لِئے مُجھ پر بند ہو گئے ۔تَو بھی اَے خُداوند میرے خُدا تُو نے میری جانپاتال سے بچائی۔

7 جب میرا دِل بیتاب ہُؤاتو مَیں نے خُداوند کو یادکِیااور میری دُعا تیری مُقدّ س ہَیکل میں تیرےحضُور پُہنچی۔

8 جو لوگ جُھوٹے معبُودوں کو مانتے ہیں وہ شفقت سے محرُوم ہو جاتے ہیں۔

9 مَیں حمد کرتا ہُؤاتیرے حضُور قُربانی گُذرانُوں گا۔مَیں اپنی نذریں ادا کرُوں گا۔نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔

10 اور خُداوند نے مچھلی کو حُکم دِیا اور اُس نے یُونا ہ کو خُشکی پر اُگل دِیا۔ یُوناہ خُداوند کا حُکم مانتاہے

ابواب

1 2 3 4