رومیوں 15:10-16 UGV

10 یہ بھی لکھا ہے،”اے دیگر قومو، اُس کی اُمّت کے ساتھ خوشی مناؤ!“

11 پھر لکھا ہے،”اے تمام اقوام، رب کی تمجید کرو!اے تمام اُمّتو، اُس کی ستائش کرو!“

12 اور یسعیاہ نبی یہ فرماتا ہے،”یسّی کی جڑ سے ایک کونپل پھوٹ نکلے گی،ایک ایسا آدمی اُٹھے گاجو قوموں پر حکومت کرے گا۔غیریہودی اُس پر آس رکھیں گے۔“

13 اُمید کا خدا آپ کو ایمان رکھنے کے باعث ہر خوشی اور سلامتی سے معمور کرے تاکہ روح القدس کی قدرت سے آپ کی اُمید بڑھ کر دل سے چھلک جائے۔

14 میرے بھائیو، مجھے پورا یقین ہے کہ آپ خود بھلائی سے معمور ہیں، کہ آپ ہر طرح کا علم و عرفان رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کو نصیحت کرنے کے قابل بھی ہیں۔

15 توبھی مَیں نے یاد دلانے کی خاطر آپ کو کئی باتیں لکھنے کی دلیری کی ہے۔ کیونکہ مَیں اللہ کے فضل سے

16 آپ غیریہودیوں کے لئے مسیح عیسیٰ کا خادم ہوں۔ اور مَیں اللہ کی خوش خبری پھیلانے میں بیت المُقدّس کے امام کی سی خدمت سرانجام دیتا ہوں تاکہ آپ ایک ایسی قربانی بن جائیں جو اللہ کو پسند آئے اور جسے روح القدس نے اُس کے لئے مخصوص و مُقدّس کیا ہو۔