رومیوں 15:7-13 UGV

7 چنانچہ جس طرح مسیح نے آپ کو قبول کیا ہے اُسی طرح ایک دوسرے کو بھی قبول کریں تاکہ اللہ کو جلال ملے۔

8 یاد رکھیں کہ مسیح اللہ کی صداقت کا اظہار کر کے یہودیوں کا خادم بنا تاکہ اُن وعدوں کی تصدیق کرے جو ابراہیم، اسحاق اور یعقوب سے کئے گئے تھے۔

9 وہ اِس لئے بھی خادم بنا کہ غیریہودی اللہ کو اُس رحم کے لئے جلال دیں جو اُس نے اُن پر کیا ہے۔ کلامِ مُقدّس میں یہی لکھا ہے،”اِس لئے مَیں اقوام میں تیری حمد و ثنا کروں گا،تیرے نام کی تعریف میں گیت گاؤں گا۔“

10 یہ بھی لکھا ہے،”اے دیگر قومو، اُس کی اُمّت کے ساتھ خوشی مناؤ!“

11 پھر لکھا ہے،”اے تمام اقوام، رب کی تمجید کرو!اے تمام اُمّتو، اُس کی ستائش کرو!“

12 اور یسعیاہ نبی یہ فرماتا ہے،”یسّی کی جڑ سے ایک کونپل پھوٹ نکلے گی،ایک ایسا آدمی اُٹھے گاجو قوموں پر حکومت کرے گا۔غیریہودی اُس پر آس رکھیں گے۔“

13 اُمید کا خدا آپ کو ایمان رکھنے کے باعث ہر خوشی اور سلامتی سے معمور کرے تاکہ روح القدس کی قدرت سے آپ کی اُمید بڑھ کر دل سے چھلک جائے۔