6 یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا۔داؤد سلیمان کا باپ تھا (سلیمان کی ماں پہلے اُوریاہ کی بیوی تھی)۔
7 سلیمان رحبعام کا باپ، رحبعام ابیاہ کا باپ اور ابیاہ آسا کا باپ تھا۔
8 آسا یہوسفط کا باپ، یہوسفط یورام کا باپ اور یورام عُزیّاہ کا باپ تھا۔
9 عُزیّاہ یوتام کا باپ، یوتام آخز کا باپ اور آخز حِزقیاہ کا باپ تھا۔
10 حِزقیاہ منسّی کا باپ، منسّی امون کا باپ اور امون یوسیاہ کا باپ تھا۔
11 یوسیاہ یہویاکین اور اُس کے بھائیوں کا باپ تھا (یہ بابل کی جلاوطنی کے دوران پیدا ہوئے)۔
12 بابل کی جلاوطنی کے بعد یہویاکین سیالتی ایل کا باپ اور سیالتی ایل زرُبابل کا باپ تھا۔