36 ”اُستاد، شریعت میں سب سے بڑا حکم کون سا ہے؟“
37 عیسیٰ نے جواب دیا، ”’رب اپنے خدا سے اپنے پورے دل، اپنی پوری جان اور اپنے پورے ذہن سے پیار کرنا۔‘
38 یہ اوّل اور سب سے بڑا حکم ہے۔
39 اور دوسرا حکم اِس کے برابر یہ ہے، ’اپنے پڑوسی سے ویسی محبت رکھنا جیسی تُو اپنے آپ سے رکھتا ہے۔‘
40 تمام شریعت اور نبیوں کی تعلیمات اِن دو احکام پر مبنی ہیں۔“
41 جب فریسی اکٹھے تھے تو عیسیٰ نے اُن سے پوچھا،
42 ”تمہارا مسیح کے بارے میں کیا خیال ہے؟ وہ کس کا فرزند ہے؟“اُنہوں نے جواب دیا، ”وہ داؤد کا فرزند ہے۔“