13 مَیں خود اِس کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ اُس نے آپ کے لئے سخت محنت کی ہے بلکہ لودیکیہ اور ہیراپلس کی جماعتوں کے لئے بھی۔
14 ہمارے عزیز ڈاکٹر لوقا اور دیماس آپ کو سلام کہتے ہیں۔
15 میرا سلام لودیکیہ کی جماعت کو دینا اور اِسی طرح نُمفاس کو اُس جماعت سمیت جو اُس کے گھر میں جمع ہوتی ہے۔
16 یہ پڑھنے کے بعد دھیان دیں کہ لودیکیہ کی جماعت میں بھی یہ خط پڑھا جائے اور آپ لودیکیہ کا خط بھی پڑھیں۔
17 ارخپس کو بتا دینا، خبردار کہ آپ وہ خدمت تکمیل تک پہنچائیں جو آپ کو خداوند میں سونپی گئی ہے۔
18 مَیں اپنے ہاتھ سے یہ الفاظ لکھ رہا ہوں۔ میری یعنی پولس کی طرف سے سلام۔ میری زنجیریں مت بھولنا! اللہ کا فضل آپ کے ساتھ ہوتا رہے۔