12 کیونکہ اگرچہ ابتدا میں عورت مرد سے نکلی، لیکن اب مرد عورت ہی سے پیدا ہوتا ہے۔ اور ہر شے اللہ سے نکلتی ہے۔
13 آپ خود فیصلہ کریں۔ کیا مناسب ہے کہ کوئی عورت اللہ کے سامنے ننگے سر دعا کرے؟
14 کیا فطرت بھی یہ نہیں سکھاتی کہ لمبے بال مرد کی بےعزتی کا باعث ہیں
15 جبکہ عورت کے لمبے بال اُس کی عزت کا موجب ہیں؟ کیونکہ بال اُسے ڈھانپنے کے لئے دیئے گئے ہیں۔
16 لیکن اِس سلسلے میں اگر کوئی جھگڑنے کا شوق رکھے تو جان لے کہ نہ ہمارا یہ دستور ہے، نہ اللہ کی جماعتوں کا۔
17 مَیں آپ کو ایک اَور ہدایت دیتا ہوں۔ لیکن اِس سلسلے میں میرے پاس آپ کے لئے تعریفی الفاظ نہیں، کیونکہ آپ کا جمع ہونا آپ کی بہتری کا باعث نہیں ہوتا بلکہ نقصان کا باعث۔
18 اوّل تو مَیں سنتا ہوں کہ جب آپ جماعت کی صورت میں اکٹھے ہوتے ہیں تو آپ کے درمیان پارٹی بازی نظر آتی ہے۔ اور کسی حد تک مجھے اِس کا یقین بھی ہے۔