21 ’اُس پر لعنت جو جانور سے جنسی تعلق رکھے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘
22 ’اُس پر لعنت جو اپنی سگی بہن، اپنے باپ کی بیٹی یا اپنی ماں کی بیٹی سے ہم بستر ہو جائے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘
23 ’اُس پر لعنت جو اپنی ساس سے ہم بستر ہو جائے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘
24 ’اُس پر لعنت جو چپکے سے اپنے ہم وطن کو قتل کر دے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘
25 ’اُس پر لعنت جو پیسے لے کر کسی بےقصور شخص کو قتل کرے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘
26 ’اُس پر لعنت جو اِس شریعت کی باتیں قائم نہ رکھے، نہ اِن پر عمل کرے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘