22 یروشلم میں رہنے والے لاویوں کا نگران عُزّی بن بانی بن حسبیاہ بن متنیاہ بن میکا تھا۔ وہ آسف کے خاندان کا تھا، اُس خاندان کا جس کے گلوکار اللہ کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔
23 بادشاہ نے مقرر کیا تھا کہ آسف کے خاندان کے کن کن آدمیوں کو کس کس دن رب کے گھر میں گیت گانے کی خدمت کرنی ہے۔
24 فتحیاہ بن مشیزب ایل اسرائیلی معاملوں میں فارس کے بادشاہ کی نمائندگی کرتا تھا۔ وہ زارح بن یہوداہ کے خاندان کا تھا۔
25 یہوداہ کے قبیلے کے افراد ذیل کے شہروں میں آباد تھے۔قِریَت اربع، دیبون اور قبضئیل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
26 یشوع، مولادہ، بیت فلط،
27 حصار سوعال، بیرسبع گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
28 صِقلاج، مکوناہ گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،