26 اور جس کے 62,700 فوجی تھے۔
27 دوسرے، آشر کا قبیلہ جس کا کمانڈر فجعی ایل بن عکران تھا،
28 اور جس کے 41,500 فوجی تھے۔
29 تیسرے، نفتالی کا قبیلہ جس کا کمانڈر اخیرع بن عینان تھا،
30 اور جس کے 53,400 فوجی تھے۔
31 تینوں قبیلوں کی کُل تعداد 1,57,600 تھی۔ وہ آخر میں اپنا علَم اُٹھا کر روانہ ہوتے تھے۔
32 پوری خیمہ گاہ کے فوجیوں کی کُل تعداد 6,03,550 تھی۔