3 اِن ہدایات کے مطابق مقدِس کے مشرق میں یہوداہ کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، یہوداہ کا قبیلہ جس کا کمانڈر نحسون بن عمی نداب تھا،
4 اور جس کے لشکر کے 74,600 فوجی تھے۔
5 دوسرے، اِشکار کا قبیلہ جس کا کمانڈر نتنی ایل بن ضُغر تھا،
6 اور جس کے لشکر کے 54,400 فوجی تھے۔
7 تیسرے، زبولون کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلیاب بن حیلون تھا
8 اور جس کے لشکر کے 57,400 فوجی تھے۔
9 تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,86,400 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ آگے چلتے تھے۔