7 تیسرے، زبولون کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلیاب بن حیلون تھا
8 اور جس کے لشکر کے 57,400 فوجی تھے۔
9 تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,86,400 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ آگے چلتے تھے۔
10 مقدِس کے جنوب میں روبن کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، روبن کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلی صور بن شدیور تھا،
11 اور جس کے 46,500 فوجی تھے۔
12 دوسرے، شمعون کا قبیلہ جس کا کمانڈر سلومی ایل بن صوری شدی تھا،
13 اور جس کے 59,300 فوجی تھے۔