یشوع 15:1-6 UGV

1 جب اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر ملک کو تقسیم کیا تو یہوداہ کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق کنعان کا جنوبی حصہ مل گیا۔ اِس علاقے کی سرحد ملکِ ادوم اور انتہائی جنوب میں صین کا ریگستان تھا۔

2 یہوداہ کی جنوبی سرحد بحیرۂ مُردار کے جنوبی سرے سے شروع ہو کر

3 جنوب کی طرف چلتی چلتی درۂ عقربیم پہنچ گئی۔ وہاں سے وہ صین کی طرف جاری ہوئی اور قادس برنیع کے جنوب میں سے آگے نکل کر حصرون تک پہنچ گئی۔ حصرون سے وہ ادّار کی طرف چڑھ گئی اور پھر قرقع کی طرف مُڑی۔

4 اِس کے بعد وہ عضمون سے ہو کر مصر کی سرحد پر واقع وادئی مصر تک پہنچ گئی جس کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی وہ سمندر پر ختم ہوئی۔ یہ یہوداہ کی جنوبی سرحد تھی۔

5 مشرق میں اُس کی سرحد بحیرۂ مُردار کے ساتھ ساتھ چل کر وہاں ختم ہوئی جہاں دریائے یردن بحیرۂ مُردار میں بہتا ہے۔یہوداہ کی شمالی سرحد یہیں سے شروع ہو کر

6 بیت حُجلاہ کی طرف چڑھ گئی، پھر بیت عرابہ کے شمال میں سے گزر کر روبن کے بیٹے بوہن کے پتھر تک پہنچ گئی۔