46 پھر عقرون سے لے کر مغرب کی طرف اشدود تک تمام قصبے اور آبادیاں۔
47 اشدود خود بھی اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہاتوں سمیت اِس میں شامل تھا اور اِسی طرح غزہ اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہاتوں سمیت یعنی تمام آبادیاں مصر کی سرحد پر واقع وادئی مصر اور سمندر کے ساحل تک۔
48 پہاڑی علاقے کے یہ شہر یہوداہ کے قبیلے کے تھے: سمیر، یتیر، سوکہ،
49 دنّہ، قِریَت سنّہ یعنی دبیر،
50 عناب، اِستموہ، عنیم،
51 جشن، حَولون اور جِلوہ۔ اِن شہروں کی تعداد 11 تھی، اور اُن کے گرد و نواح کی آبادیاں بھی اُن کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
52 اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: اراب، دُومہ، اِشعان،