1 جب قرعہ ڈالا گیا تو شمعون کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو دوسرا حصہ مل گیا۔ اُس کی زمین یہوداہ کے قبیلے کے علاقے کے درمیان تھی۔
2 اُسے یہ شہر مل گئے: بیرسبع (سبع)، مولادہ،
3 حصار سوعال، بالاہ، عضم،
4 اِلتولد، بتول، حُرمہ،
5 صِقلاج، بیت مرکبوت، حصار سوسہ،
6 بیت لباؤت اور ساروحن۔ اِن شہروں کی تعداد 13 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔