17 جب قرعہ ڈالا گیا تو اِشکار کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چوتھا حصہ مل گیا۔
18 اُس کا علاقہ یزرعیل سے لے کر شمال کی طرف پھیل گیا۔ یہ شہر اُس میں شامل تھے: کسولوت، شونیم،
19 حفاریم، شیون، اناخرت،
20 ربیت، قِسیون، اِبض،
21 ریمت، عین جنیم، عین حدّہ اور بیت فصیص۔
22 شمال میں یہ سرحد تبور پہاڑ سے شروع ہوئی اور شخصومہ اور بیت شمس سے ہو کر دریائے یردن تک اُتر آئی۔ 16 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت اِشکار کی ملکیت میں آئے۔
23 اُسے یہ پورا علاقہ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔