13 کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان اِن قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی
14 یبوسی، اموری، جرجاسی،
15 حِوّی، عرقی، سینی،
16 اروادی، صماری اور حماتی۔
17 سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔ اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مسک تھے۔
18 ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔
19 عِبر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔