27 اور ابرام یعنی ابراہیم۔
28 ابراہیم کے بیٹے اسحاق اور اسمٰعیل تھے۔
29 اُن کی درجِ ذیل اولاد تھی:اسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایوت تھا۔ اُس کے باقی بیٹے قیدار، ادبئیل، مِبسام،
30 مِشماع، دُومہ، مسّا، حدد، تیما،
31 یطور، نفیس اور قِدمہ تھے۔ سب اسمٰعیل کے ہاں پیدا ہوئے۔
32 ابراہیم کی داشتہ قطورہ کے بیٹے زِمران، یُقسان، مِدان، مِدیان، اِسباق اور سوخ تھے۔ یُقسان کے دو بیٹے سبا اور ددان پیدا ہوئے
33 جبکہ مِدیان کے بیٹے عیفہ، عِفر، حنوک، ابیداع اور اِلدعا تھے۔ سب قطورہ کی اولاد تھے۔