43 اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے: بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا۔
44 اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔
45 اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔
46 اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت شہر کا تھا۔
47 اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ شہر کا تھا۔
48 اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔
49 اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔