15 موسیٰ کے دو بیٹے جَیرسوم اور اِلی عزر تھے۔
16 جَیرسوم کے پہلوٹھے کا نام سبوایل تھا۔
17 اِلی عزر کا صرف ایک بیٹا رحبیاہ تھا۔ لیکن رحبیاہ کی بےشمار اولاد تھی۔
18 اِضہار کے پہلوٹھے کا نام سلومیت تھا۔
19 حبرون کے چار بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یریاہ، امریاہ، یحزی ایل اور یقمعام تھے۔
20 عُزی ایل کا پہلوٹھا میکاہ تھا۔ دوسرے کا نام یِسیاہ تھا۔
21 مِراری کے دو بیٹے محلی اور مُوشی تھے۔ محلی کے دو بیٹے اِلی عزر اور قیس تھے۔