23 حبرون کی اولاد میں سے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یریاہ، امریاہ، یحزی ایل اور یقمعام،
24 عُزی ایل کی اولاد میں سے میکاہ،میکاہ کی اولاد میں سے سمیر،
25 میکاہ کا بھائی یِسیاہ،یِسیاہ کی اولاد میں سے زکریاہ،
26 مِراری کی اولاد میں سے محلی اور مُوشی،اُس کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد،
27 مِراری کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد میں سے سوہم، زکور اور عِبری،
28-29 محلی کی اولاد میں سے اِلی عزر اور قیس۔ اِلی عزر بےاولاد تھا جبکہ قیس کے ہاں یرحمئیل پیدا ہوا۔
30 مُوشی کی اولاد میں سے محلی، عِدر اور یریموت بھی لاویوں کے اِن مزید خاندانی سرپرستوں میں شامل تھے۔