16 ذیل کے آدمی اسرائیلی قبیلوں کے سرپرست تھے:روبن کا قبیلہ: اِلی عزر بن زِکری۔شمعون کا قبیلہ: سفطیاہ بن معکہ۔
17 لاوی کا قبیلہ: حسبیاہ بن قموایل۔ ہارون کے خاندان کا سرپرست صدوق تھا۔
18 یہوداہ کا قبیلہ: داؤد کا بھائی اِلیہو۔اِشکار کا قبیلہ: عُمری بن میکائیل۔
19 زبولون کا قبیلہ: اِسماعیاہ بن عبدیاہ۔نفتالی کا قبیلہ: یریموت بن عزری ایل۔
20 افرائیم کا قبیلہ: ہوسیع بن عززیاہ۔مغربی منسّی کا قبیلہ: یوایل بن فِدایاہ۔
21 مشرقی منسّی کا قبیلہ جو جِلعاد میں تھا: یِدّو بن زکریاہ۔بن یمین کا قبیلہ: یعسی ایل بن ابنیر۔
22 دان کا قبیلہ: عزرایل بن یروحام۔یہ بارہ لوگ اسرائیلی قبیلوں کے سربراہ تھے۔