17 لاوی کا قبیلہ: حسبیاہ بن قموایل۔ ہارون کے خاندان کا سرپرست صدوق تھا۔
18 یہوداہ کا قبیلہ: داؤد کا بھائی اِلیہو۔اِشکار کا قبیلہ: عُمری بن میکائیل۔
19 زبولون کا قبیلہ: اِسماعیاہ بن عبدیاہ۔نفتالی کا قبیلہ: یریموت بن عزری ایل۔
20 افرائیم کا قبیلہ: ہوسیع بن عززیاہ۔مغربی منسّی کا قبیلہ: یوایل بن فِدایاہ۔
21 مشرقی منسّی کا قبیلہ جو جِلعاد میں تھا: یِدّو بن زکریاہ۔بن یمین کا قبیلہ: یعسی ایل بن ابنیر۔
22 دان کا قبیلہ: عزرایل بن یروحام۔یہ بارہ لوگ اسرائیلی قبیلوں کے سربراہ تھے۔
23 جتنے اسرائیلی مردوں کی عمر 20 سال یا اِس سے کم تھی اُنہیں داؤد نے شمار نہیں کیا، کیونکہ رب نے اُس سے وعدہ کیا تھا کہ مَیں اسرائیلیوں کو آسمان پر کے ستاروں جیسا بےشمار بنا دوں گا۔