۱۔تواریخ 27:20-26 UGV

20 افرائیم کا قبیلہ: ہوسیع بن عززیاہ۔مغربی منسّی کا قبیلہ: یوایل بن فِدایاہ۔

21 مشرقی منسّی کا قبیلہ جو جِلعاد میں تھا: یِدّو بن زکریاہ۔بن یمین کا قبیلہ: یعسی ایل بن ابنیر۔

22 دان کا قبیلہ: عزرایل بن یروحام۔یہ بارہ لوگ اسرائیلی قبیلوں کے سربراہ تھے۔

23 جتنے اسرائیلی مردوں کی عمر 20 سال یا اِس سے کم تھی اُنہیں داؤد نے شمار نہیں کیا، کیونکہ رب نے اُس سے وعدہ کیا تھا کہ مَیں اسرائیلیوں کو آسمان پر کے ستاروں جیسا بےشمار بنا دوں گا۔

24 نیز، یوآب بن ضرویاہ نے مردم شماری کو شروع تو کیا لیکن اُسے اختتام تک نہیں پہنچایا تھا، کیونکہ اللہ کا غضب مردم شماری کے باعث اسرائیل پر نازل ہوا تھا۔ نتیجے میں داؤد بادشاہ کی تاریخی کتاب میں اسرائیلیوں کی کُل تعداد کبھی نہیں درج ہوئی۔

25 عزماوت بن عدی ایل یروشلم کے شاہی گوداموں کا انچارج تھا۔جو گودام دیہی علاقے، باقی شہروں، گاؤں اور قلعوں میں تھے اُن کو یونتن بن عُزیّاہ سنبھالتا تھا۔

26 عزری بن کلوب شاہی زمینوں کی کاشت کاری کرنے والوں پر مقرر تھا۔