34 شمعون کے خاندانوں کے درجِ ذیل سرپرست تھے: مِسوباب، یملیک، یوشہ بن اَمَصیاہ،
35 یوایل، یاہو بن یوسِبیاہ بن سرایاہ بن عسی ایل،
36 اِلیوعینی، یعقوبہ، یشوخایہ، عسایاہ، عدی ایل، یسیمی ایل، بِنایاہ،
37 زیزا بن شِفعی بن الّون بن یدایاہ بن سِمری بن سمعیاہ۔
38 درجِ بالا آدمی اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اُن کے خاندان بہت بڑھ گئے،
39 اِس لئے وہ اپنے ریوڑوں کو چَرانے کی جگہیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے وادی کے مشرق میں جدور تک پھیل گئے۔
40 وہاں اُنہیں اچھی اور شاداب چراگاہیں مل گئیں۔ علاقہ کھلا، پُرسکون اور آرام دہ بھی تھا۔ پہلے حام کی کچھ اولاد وہاں آباد تھی،