50 ہارون کے ہاں اِلی عزر پیدا ہوا، اِلی عزر کے فینحاس، فینحاس کے ابی سوع،
51 ابی سوع کے بُقی، بُقی کے عُزّی، عُزّی کے زرخیاہ،
52 زرخیاہ کے مِرایوت، مِرایوت کے امریاہ، امریاہ کے اخی طوب،
53 اخی طوب کے صدوق، صدوق کے اخی معض۔
54 ذیل میں وہ آبادیاں اور چراگاہیں درج ہیں جو لاویوں کو قرعہ ڈال کر دی گئیں۔قرعہ ڈالتے وقت پہلے ہارون کے بیٹے قِہات کی اولاد کو جگہیں مل گئیں۔
55 اُسے یہوداہ کے قبیلے سے حبرون شہر اُس کی چراگاہوں سمیت مل گیا۔
56 لیکن گرد و نواح کے کھیت اور دیہات کالب بن یفُنّہ کو دیئے گئے۔