۱۔تواریخ 9:13-19 UGV

13 اماموں کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 1,760 تھی۔ اُن کے مرد رب کے گھر میں خدمت سرانجام دینے کے قابل تھے۔

14 جو لاوی جلاوطنی سے واپس آ کر یروشلم میں آباد ہوئے وہ درجِ ذیل ہیں:مِراری کے خاندان کا سمعیاہ بن حسوب بن عزری قام بن حسبیاہ،

15 بقبقر، حرس، جلال، متنیاہ بن میکا بن زِکری بن آسف،

16 عبدیاہ بن سمعیاہ بن جلال بن یدوتون اور برکیاہ بن آسا بن اِلقانہ۔ برکیاہ نطوفاتیوں کی آبادیوں کا رہنے والا تھا۔

17 ذیل کے دربان بھی واپس آئے: سلّوم، عقّوب، طلمون، اخی مان اور اُن کے بھائی۔ سلّوم اُن کا انچارج تھا۔

18 آج تک اُس کا خاندان رب کے گھر کے مشرق میں شاہی دروازے کی پہرا داری کرتا ہے۔ یہ دربان لاویوں کے خیموں کے افراد تھے۔

19 سلّوم بن قورے بن ابی آسف بن قورح اپنے بھائیوں کے ساتھ قورح کے خاندان کا تھا۔ جس طرح اُن کے باپ دادا کی ذمہ داری رب کی خیمہ گاہ میں ملاقات کے خیمے کے دروازے کی پہرا داری کرنی تھی اِسی طرح اُن کی ذمہ داری مقدِس کے دروازے کی پہرا داری کرنی تھی۔