5 سَیلا کے خاندان کا پہلوٹھا عسایاہ اور اُس کے بیٹے۔
6 زارح کے خاندان کا یعوایل۔ یہوداہ کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 690 تھی۔
7-8 بن یمین کے قبیلے کے درجِ ذیل خاندانی سرپرست یروشلم میں آباد ہوئے:سَلّو بن مسُلّام بن ہوداویاہ بن سنوآہ۔اِبنیاہ بن یروحام۔ایلہ بن عُزّی بن مِکری۔مسُلّام بن سفطیاہ بن رعوایل بن اِبنیاہ۔
9 نسب ناموں کے مطابق بن یمین کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 956 تھی۔
10 جو امام جلاوطنی سے واپس آ کر یروشلم میں آباد ہوئے وہ ذیل میں درج ہیں:یدعیاہ، یہویریب، یکین،
11 اللہ کے گھر کا انچارج عزریاہ بن خِلقیاہ بن مسُلّام بن صدوق بن مِرایوت بن اخی طوب،
12 عدایاہ بن یروحام بن فشحور بن ملکیاہ اور معسی بن عدی ایل بن یحزیراہ بن مسُلّام بن مسِلِّمِت بن اِمّیر۔