22 ایسی بہادری دکھانے کی بنا پر بِنایاہ بن یہویدع مذکورہ تین آدمیوں کے برابر مشہور ہوا۔
23 تیس افسروں کے دیگر مردوں کی نسبت اُس کی زیادہ عزت کی جاتی تھی، لیکن وہ مذکورہ تین آدمیوں میں گنا نہیں جاتا تھا۔ داؤد نے اُسے اپنے محافظوں پر مقرر کیا۔
24 ذیل کے آدمی بادشاہ کے 30 سورماؤں میں شامل تھے۔یوآب کا بھائی عساہیل، بیت لحم کا اِلحنان بن دودو،
25 سمّہ حرودی، اِلیقہ حرودی،
26 خلِص فلطی، تقوع کا عیرا بن عقیس،
27 عنتوت کا ابی عزر، مبونی حوساتی،
28 ضلمون اخوحی، مَہری نطوفاتی،