مُکاشفہ 18:6-12 URD

6 جَیسا اُس نے کِیا وَیسا ہی تُم بھی اُس کے ساتھ کرواور اُسے اُس کے کاموں کا دو چند بدلہ دو ۔جِس قدر اُس نے پِیالہ بھراتُم اُس کے لِئے دُگنا بھر دو۔

7 جِس قدر اُس نے اپنے آپ کو شاندار بنایااور عیّاشی کی تھی اُسی قدر اُس کو عذاب اور غممیں ڈال دوکیونکہ وہ اپنے دِل میں کہتی ہے کہمَیں ملِکہ ہو بَیٹھی ہُوں ۔بیوہ نہیںاور کبھی غم نہ دیکُھوں گی۔

8 اِس لِئے اُس پر ایک ہی دِن میں آفتیں آئیں گییعنی مَوت اور غم اور کالاور وہ آگ میں جلا کر خاک کر دی جائے گیکیونکہ اُس کا اِنصاف کرنے والا خُداوند خُداقَوّی ہے۔

9 اور اُس کے ساتھ حرام کاری اور عیّاشی کرنے والے زمِین کے بادشاہ جب اُس کے جلنے کا دُھواں دیکھیں گے تو اُس کے لِئے روئیں گے اور چھاتی پٹیں گے۔

10 اور اُس کے عذاب کے ڈر سے دُور کھڑے ہُوئے کہیں گے اَے بڑے شہر! اَے بابل ! اَے مضبُوط شہر! افسوس! افسوس! گھڑی ہی بھر میں تُجھے سزا مِل گئی۔

11 اور دُنیاکے سَوداگر اُس کے لِئے روئیں گے اور ماتم کریں گے کیونکہ اب کوئی اُن کا مال نہیں خرِیدنے کا۔

12 اور وہ مال یہ ہے سونا ۔ چاندی ۔ جواہِر ۔ موتی اور مہِین کتانی اور ارغوانی اور ریشمی اور قِرمزی کپڑے اور ہر طرح کی خُوشبُودار لکڑِیاں اور ہاتھی دانت کی طرح طرح کی چِیزیں اور نِہایت بیش قِیمت لکڑی اور پِیتل اور لوہے اور سنگِ مَرمَر کی طرح طرح کی چِیزیں۔