حِزقی ایل 30:2-8 URD

2 کہ اَے آدم زاد نبُوّت کر اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چِلاّ کر کہوافسوس اُس روز پر!۔

3 اِس لِئے کہ وہ روز قرِیب ہے ہاں خُداوند کا روزیعنی بادلوں کا روز قرِیب ہے ۔ وہ قَوموں کیسزا کا وقت ہو گا۔

4 کیونکہ تلوار مِصر پر آئے گیاور جب لوگ مِصر میں قتل ہوں گےاور اسِیری میں جائیں گےاور اُس کی بُنیادیں برباد کی جائیں گیتو اہلِ کُوش سخت درد میں مُبتلا ہوں گے۔

5 کُوش اور فُو ط اور لُود اور تمام مِلے جُلے لوگ اور کُوب اور اُس سرزمِین کے رہنے والے جِنہوں نے مُعاہدہ کِیا ہے اُن کے ساتھ تلوار سے قتل ہوں گے۔

6 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مِصر کے مددگار گِر جائیں گے اور اُس کے زور کا گھمنڈ جاتا رہے گا ۔ مِجدا ل سے اسوا ن تک وہ اُس میں تلوار سے قتل ہوں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

7 اور وہ وِیران مُلکوں کے ساتھ وِیران ہوں گے اور اُس کے شہر اُجڑے شہروں کے ساتھ اُجاڑ رہیں گے۔

8 اور جب مَیں مِصر میں آگ بھڑکاؤُں گا اور اُس کے سب مددگار ہلاک کِئے جائیں گے تو وہ معلُوم کریں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔