1 اور قبِیلوں کے نام یہ ہیں ۔ اِنتہایِ شِمال پر حتلُون کے راستہ کے ساتھ ساتھ حمات کے مدخل سے ہوتے ہُوئےحصرعینا ن تک جو دمِشق کی شِمالی سرحد پرحمات کے پاس ہے مشرِق سے مغرِب تک دان کے لِئے ایک حِصّہ۔
2 اور دان کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک آشر کے لِئے ایک حِصّہ۔
3 اور آشر کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک نفتالی کے لِئے ایک حِصّہ۔
4 اور نفتا لی کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک منسّی کے لِئے ایک حِصّہ۔
5 اور منسّی کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک اِفرا ئیم کے لِئے ایک حِصّہ۔
6 اور اِفرا ئیم کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک رُوبِن کے لِئے ایک حِصّہ۔
7 اور رُوبِن کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک یہُودا ہ کے لِئے ایک حِصّہ۔