1 خُونریز شہر پر افسوس!وہ جُھوٹ اور لُوٹ سے بِالکُل بھرا ہے ۔وہ لُوٹ مار سے باز نہیں آتا۔
2 سُنو! چابُک کی آوازاور پہیوں کی کھڑکھڑاہٹاور گھوڑوں کا کُودنااور رتھوں کے ہچکولے۔
3 دیکھو! سواروں کا حملہاور تلواروں کی چمک اور بھالوں کی جھلکاور مقتُولوں کے ڈھیر اور لاشوں کے تُودے ۔لاشوں کی اِنتہا نہیں ۔لاشوں سے ٹھوکریں کھاتے ہیں۔
4 یہ اُس خُوب صُورت جادُوگرنی فاحِشہ کی بدکاری کیکثرت کا نتِیجہ ہےکیونکہ وہ قَوموں کو اپنی بدکاری سےاور گھرانوں کو اپنی جادُوگری سے بیچتی ہے۔
5 ربُّ الافواج فرماتا ہےدیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوںاور تیرے سامنے سے تیرا دامن اُٹھا دُوں گااور قَوموں کو تیری برہنگیاور مملکتوں کو تیرا ستر دِکھلاؤُں گا۔
6 اور نجاست تُجھ پر ڈالُوں گااور تُجھے رُسوا کرُوں گاہاں تُجھے انگُشت نُما کر دُوں گا۔
7 اور جو کوئی تُجھ پر نِگاہ کرے گا تُجھ سے بھاگے گااور کہے گا کہ نِینو ہ وِیران ہُؤا ۔اِس پر کَون ترس کھائے گا؟مَیں تیرے لِئے تسلّی دینے والے کہاںسے لاؤُں؟۔