ناحُوم 3:5-11 URD

5 ربُّ الافواج فرماتا ہےدیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوںاور تیرے سامنے سے تیرا دامن اُٹھا دُوں گااور قَوموں کو تیری برہنگیاور مملکتوں کو تیرا ستر دِکھلاؤُں گا۔

6 اور نجاست تُجھ پر ڈالُوں گااور تُجھے رُسوا کرُوں گاہاں تُجھے انگُشت نُما کر دُوں گا۔

7 اور جو کوئی تُجھ پر نِگاہ کرے گا تُجھ سے بھاگے گااور کہے گا کہ نِینو ہ وِیران ہُؤا ۔اِس پر کَون ترس کھائے گا؟مَیں تیرے لِئے تسلّی دینے والے کہاںسے لاؤُں؟۔

8 کیا تُو نوآمُون سے بِہتر ہے جو نہروں کے درمِیان بسا تھا اور پانی اُس کی چاروں طرف تھا جِس کی شہر پناہ دریایِ نِیل تھا اور جِس کی فصِیل پانی تھا؟۔

9 کُوش اور مِصر اُس کی بے اِنتہا توانائی تھے ۔ فوُط اور لُوبِیم اُس کے حِمایتی تھے۔

10 تَو بھی وہ جلاوطن اور اسِیرہُؤا ۔ اُس کے بچّے سب کُوچوں میں پٹک دِئے گئے اور اُن کے شُرفا پر قُرعہ ڈالا گیا اور اُس کے سب بُزرگ زنجِیروں سے جکڑے گئے۔

11 تُو بھی مَست ہو کر اپنے آپ کو چُھپائے گا اور دُشمن کے سامنے سے پناہ ڈُھونڈے گا۔