واعِظ 3:11-17 URD

11 اُس نے ہر ایک چِیز کو اُس کے وقت میں خُوب بنایا اور اُس نے ابدِیت کو بھی اُن کے دِل میں جاگُزِین کِیا ہے اِس لِئے کہ اِنسان اُس کام کو جو خُدا شرُوع سے آخِرتک کرتا ہے دریافت نہیں کرسکتا۔

12 مَیں یقِیناً جانتا ہُوں کہ اِنسان کے لِئے یِہی بِہترہے کہ خُوش وقت ہو اور جب تک جِیتا رہے نیکی کرے۔

13 اور یہ بھی کہ ہر ایک اِنسان کھائے اور پِئے اور اپنی ساری مِحنت سے فائِدہ اُٹھائے ۔ یہ بھی خُدا کی بخشِش ہے۔

14 اور مُجھ کو یقِین ہے کہ سب کُچھ جو خُدا کرتا ہے ہمیشہ کے لِئے ہے ۔ اُس میں کُچھ کمی بیشی نہیں ہو سکتی اورخُدا نے یہ اِس لِئے کِیا ہے کہ لوگ اُس کے حضُور ڈرتے رہیں۔

15 جو کُچھ ہے وہ پہلے ہو چُکا اور جو کُچھ ہونے کوہے وہ بھی ہو چُکا اور خُدا گُذشتہ کو پِھر طلب کرتاہے۔

16 پِھر مَیں نے دُنیا میں دیکھا کہ عدالت گاہ میں ظُلم ہے اور صداقت کے مکان میں شرارت ہے۔

17 تب مَیں نے دِل میں کہا کہ خُدا راست بازوں اور شرِیروں کی عدالت کرے گا کیونکہ ہر ایک امر اور ہر کام کا ایک وقت ہے۔